حیدرآباد،17جون(اعتمادنیوز)شا ہ عنایت گنج پولیس حدود میں ایک 23سالہ ایم بی اے طالب علم نے پھانسی لگا کرخودکشی کرلی۔شاہ عنایت گنج پولیس کے مطابق نعش کی شناخت 23سالہ گائتری کے نام سے کی گئی۔شاہ عنایت گنج کے ہری اوم کالونی کے رہنے والے بسوارج کی
بیٹی گائتری نے پیر کی رات اپنی رہائش گاہ میں یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔گائتری نے حال ہی میں اپنی تعلیم مکمل کی تھی اور گرمیوں کی چھوٹیوں میں اسکولی بچوں کو ٹیوشنس کر رہی تھی۔پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے نعش کوعثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردیاگیا۔